نوٹنگھم شائر پٹرول سٹیشن کے کلیدی کارکنوں کیلئے ایندھن کی بچت شروع

لندن ،اکتوبر۔ نوٹنگھم شائر پٹرول سٹیشن نے کلیدی کارکنوں کے لئے ایندھن کی بچت شروع کر دی۔ پٹرول سٹیشن نے اپنے محدود ایندھن کے ذخائر ایسے گاہکوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ وہ کلیدی کارکن ہیں۔ سیوپلان کرشنند، جو سوٹنگ ان ایش فیلڈ، نوٹنگھم شائر میں سوٹن روڈ پر بی پی گیراج کے مالک ہیں، نے لوکل کیئر پرووائیڈر کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ این ایچ ایس کے لئے کام کرتی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ ایسے عملے کے لئے کام کرنا کتنا ضروری ہے۔ کیئر پرووائیڈر سکاٹ مارش نے کہا کہ کلیدی کارکنوں کو ترجیح دینا زندگی بچانا ہے۔ مسٹر کرشنند نے کہا ہے کہ کیئر ورکرز بہت اہم ہیں۔ عملے کو لوگوں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ویسے بھی ایندھن ختم ہو رہا ہے تو جو کچھ میرے پاس ہے، میں ان کے لئے محفوظ کر رہا ہوں۔ کلیدی کارکنوں کو پمپ استعمال کرنے سے قبل اپنی شناخت کیوسک میں کام کرنے والے عملے کو دکھانے کی ضرورت ہوگی۔ مسٹر کرشنند نے کہا کہ زیادہ تر گاہک، جو کلیدی کارکن نہیں ہیں، وہ ہمارے فیصلے کی اہمیت سمجھ رہے ہیں لیکن دوسرے ناراض ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صورتحال کی وضاحت کرنی ہے کہ جب تک ہمیں دوسرے ٹینکر نہیں مل جاتے یا ہماری سپلائی معمول پر نہیں آتی تب تک ہم کوئی ایندھن فراہم نہیں کر سکتے۔ مسٹر مارش، جو قریبی مینس فیلڈ میں ’’ یور ہوم کیئر‘‘ چلاتے ہیں، سوشل میڈیا پر پٹرول سٹیشنوں سے ایک التجا کی تھی کہ کلیدی کارکنوں کو ایندھن حاصل کرنے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کیئر ہوم میں 35 کیئر ورکر ہیں، جو علاقے کے کمزور بڑوں سے ملتے ہیں، وہ اکثر پمپوں پر قطاروں میں پھنس جاتے ہیں۔ پٹرول سٹیشنوں کی جانب سے انہیں فوقیت دینے پر لوگوں کی جان بچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

Related Articles