نوجوان کسی کو چیز کوحاصل کرنے جذبہ کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھیں:کمشنر پولیس حیدرآباد

حیدرآباد،اکتوبر۔کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا ہے کہ نوجوان کو چاہئے کہ وہ کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے جذبہ کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھیں۔انہوں نے حیدرآبادکے ملک پیٹ اسمبلی حلقہ کے آسمان گڑھ علاقہ میں نوجوانوں کے لئے جاب فیر کا افتتاح کیا۔اس جاب فیر کا اہتمام حیدرآباد ایسٹ زون پولیس کی جانب سے کیاگیا تھا۔جاب فیر میں 27سے زائد کمپنیوں کے ذمہ داروں نے حصہ لیا اور تقریبا چار ہزارامیدوار شریک رہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار برسوں کے دوران ٹی ایم آئی کے اشتراک سے تقریبا 20ہزارنوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ملازمت حاصل ہوئی ہے۔آج بھی تقریبا ایک ہزارنوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ملازمتیں حاصل ہوں گی۔یہ شہر حیدرآباد کے لئے ایک فخر کی بات ہے۔ایک سماجی کاز کے لئے پولیس کی جانب سے یہ جاب فیر منعقد کیا گیا ہے۔ہر پولیس ملازم اپنا رول اداکرتے ہوئے حیدرآباد کو زندگی گذارنے کے لئے بہتر مقام بنانے کی کوشش کی کررہا ہے۔طلبہ، نوجوان لڑکے، لڑکیاں اپنی زندگی میں نئی شروعات کرنے جارہے ہیں اور تلنگانہ ریاست کو بنانے میں یہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔

Related Articles