نقصان والے اضلاع میں سروے کا کام جاری ہے: شیوراج

بھوپال، مارچ ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ حالیہ دنوں بعض مقامات پر ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے بارے میں فوری طور پر سروے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور نقصان زدہ اضلاع میں سروے کا جاری ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے کہا کہ ژالہ باری اور بے وقت بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر سروے کے لئے ہدایات جاری کیں اور ان سے میٹنگ کرکے متعلقہ کلکٹر سے بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب ان تمام اضلاع میں سروے کا کام جاری ہے جہاں نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن کا نقصان ہوا ہے وہ فکر نہ کریں۔ حکومت کسانوں کے ساتھ ہے۔ سروے کے فوراً بعد راحت کی رقم اور پھر فصل بیمہ اسکیم کا فائدہ بھی کسانوں کو دیا جائے گا، اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

 

Related Articles