نریش ٹکیٹ کو ملی فون پر دھمکی، سیکورٹی میں اضافے کا مطالبہ

مظفرنگر: مارچ۔ بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو)صدر نریش ٹکیٹ کے کنبے کو موبائل فون پر دھمکی دئیے جانے کا ایک معاملہ پولیس نے درج کیا ہے۔دھمکی بھرا فون آنے کے بعد بی کے یو قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر بی کے یو صدر و کنبے کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریش ٹکیٹ سالوں سے کسانوں و مزدوروں کے حقوق کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ کسان تحریک کے وقت بھی بی کے یو عہدیداروں کو دھمکی آمیز فون کال آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آتھ مارچ کو گورو ٹکیٹ کے موبائل فون پر ایک کال آئی جس میں کہا گیا’ آپ نے دہلی میں کسان آندولن کیا تھا۔آپ نے یہ ٹھیک نہیں کیا۔ آپ لوگ کسانوں کی بات کرنا بند کرو اور پیچھے ہٹ جاؤ۔اگر پیچھے نہیں ہٹے تو آپ کے پورے ٹکیٹ کنبے کو بم سے اڑادیا جائے گا۔ٹکیٹ نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع کے بھوپا تھانے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ بی کے یو صدر کے بیٹے گورو ٹکیٹ نے بتایا کہ کئی بار کال کی گئی ہے۔ پہلے کنبے سے اسے کسی کی شرارت سمجھا لیکن بار بار کال آنے کی وجہ سے پولیس کو مطلع کیا گیا۔راکیش ٹکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی صدر و قومی ترجمان سمیت پورا کنبہ کسانوں وسماجی لڑائی لڑتا رہا ہے اور پورے ملک میں یاترا بھی کرتا ہے۔ دیگر ریاستوں میں سیکورٹی کے پختہ انتظام کئے جائیں۔ اس معاملے کی وزارت داخلہ پوری سنجیدگی کے ساتھ جانچ کرائیں اور پورے کنبے کی مناسب سیکورٹی کا نظم یقینی بنائیں۔

Related Articles