نتیش کمار اور نائب وزیرا علیٰ تیجسوی یادوکی ممتا بنرجی سے ملاقات

کلکتہ ،اپریل۔2024کے لوک سبھا انتخابات سےقبل اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کےلئے آج دوپہر میں ریاستی سیکریٹریٹ میں بہار کے ویر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر تیجسوی یادو نے ممتا بنرجی سے ملاقا ت کی ۔ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ان دونوں لیڈروں سے ملاقات مثبت رہی ، اپوزیشن لیڈر کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ان کے درمیان انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے نتیش کمار کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پٹنہ میں ایک احتجاجی جلسہ انعقاد کرنے کی تجویز دی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ نتیش کمار آں جہانی جے پرکاش نارائن کی تربیت میں سیاسی منزلیں طے کی ہیں ۔جے پرکاش احتجاجی سیاست کےلئے اہم ہیں ، ہم میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہم سب ایک ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جو ہیرو بن رہی ہے اس کو زیر بننے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تمام وفاقی ادارے کو کمزور کردیا ہے ، نصاب میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ہم ان تمام مسائل پر اتحاد و اتفاق قائم کرکے کام کرنے کو تیار ہیں ۔وزیرا علیٰ نتیش کمار گزشتہ کئی مہینوں سے اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اس سے قبل انہوں نے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرا علیٰ اروند کجری وال سے ملاقات کی تھی ۔نتیش کمار نے ممتا بنرجی سے ملاقات کو مثبت قرار دیا ۔ممتا بنرجی راہل گاندھی کی تنقید کرتی رہی ہیں ۔مگر ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ممتا بنرجی کے رویے میں نرمی آئی ہے ۔اس سے قبل ممتا بنرجی نے تمل ناڈو کے وزیرا علیٰ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی تھی ۔تمل ناڈو کے گورنر اور اسٹالن کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔ممتا بنرجی نے اس معاملے میں اسٹالن کی ٹوئیٹ کی تھی۔اس تناظر میں ممتا بنرجی اور نتیش کمار کے درمیان ملاقات کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles