نتیش نے آنجہانی نول کشور رائے کی جسد خاکی پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

پٹنہ، اپریل، ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار اسمبلی احاطہ میں سابق ممبرپارلیمنٹ آنجہانی نول کشور رائے کی جسد خاکی پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر دیہی امور کے وزیر جینت راج، ممبراسمبلی نریندر نارائن یادو، ممبرقانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، رکن قانون سازکونسل نیرج کمار اور دیگر عوامی نمائندوں نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آنجہانی نول کشور رائے کے تین بیٹے نوین کمار، اروند کمار اورپروین کمار سمیت دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جے ڈی یو پارٹی دفتر میں سابق رکن پارلیمنٹ آنجہانی نوال کشوررائے کے جسد خاکی پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مہیشور ہزاری، ٹرانسپورٹ کی وزیر مسز شیلا کماری، دیہی امور کے وزیر جینت راج، ایم ایل اے پنکج کمار مشرا، ایم ایل سی جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی،ایم ایل سی جناب نیرج کمار، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا اور دیگرعوامی نمائندوں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا.جے ڈی یو پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنے پرانے ساتھی نول کشور رائے جی کے انتقال سے بہت صدمہ ہوا ہے۔ ان کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق تھا۔ جب میں ایم ایل اے تھا تو جننائک کرپوری ٹھاکر جی نے مجھے پارٹی کے یوتھ ونگ کا صدر بنایا اور اس وقت میں نے نول کشور رائے جی کو یوتھ ونگ کا جنرل سکریٹری بنایا۔ میرے ساتھ نول کشور رائے جی کو بھی کئی بار ممبر پارلیمنٹ بننے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے علاقے کے لیے بہت اچھا کام کیا۔ وہ تمام لوگوں کے لیے کام کرتے تھے۔ جننائک کرپوری ٹھاکر جی کے انتقال کے بعد ہم نے ہر سال پروگرام منعقد کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی تھی۔ وہ ابھی اتنے ضعیف نہیں ہوئے تھے لیکن بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ہمیں ان کی موت کا گہرا صدمہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ آنجہانی نول کشور رائے جی کے بچوں سے بھی ہماری بات ہوئی ہے۔بوچہا ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام مالک ہے، جسے چاہیں اسے ووٹ دیں۔ اس پر ردعمل ظاہر کرنا درست نہیں۔ کورونا کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں کورونا کے حوالے سے مکمل چوکسی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ اوسط جانچ بہار میں ہو رہی ہے۔ ہم لوگوں کوجانچ کے بارے میں ترغیب دیتے رہتے ہیں۔ بہار میں اس وقت کورونا کیسز بہت کم ہیں۔ کورونا کا دور دوبارہ آسکتا ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے تمام تر تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ حکومت اے ای ایس بھی کے بارے میں پوری طرح محتاط ہے۔ ابھی بہت گرمی پڑ رہی ہے۔ گرمی سے دیگر بیماریوں کا بھی خطرہ ہے۔ اس حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے علاج کی بھی مکمل تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Related Articles