اجئے مشرا ٹینی کو بلاتاخیر برخاست کریں مودی:پرینکا

لکھنؤ:دسمبر۔لکھیم پور تشدد معاملے میں ایس آئی ٹی کی تازہ رپورٹ آنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک بار پھرمرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرا ٹینی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پرینکا نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا’ نریندر مودی جی کسانوں کو آپ کی کھوکھلی باتیں نہیں سننی ہیں۔ وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے لکھیم پور کسان تشدد کی سازش م میں مملکتی وزیر برائے داخلی امور کے کردار کی جانچ بلاتاخیر کروائیے اور انہیں فورا برخاست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے مانا ہے کہ لکھیم پور کسان تشدد منصوبہ بند سازش کے تحت انجام دیا گیا تھا۔ پھر مملکتی وزیر کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کیوں بچا رہے ہیں۔ وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلی مملکتی وزیر کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہیں وہ ابھی بھی عہدے پر بنے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ لکھیم پور کھیری تشدد میں مملکتی وزیر کے کردار کی جانچ کی ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے واقعہ کے کچھ دن پہلے کسانوں کو اسٹیج سے دھمکی دیتے ہوئے سبق سکھانے کی بات کہی تھی۔

Related Articles