نارائن رانے کے پینل نے ڈسٹرکٹ بینک انتخابات میں 11 سیٹیں جیتیں

سندھو درگ، دسمبر۔ مرکزی وزیر نارائن رانے کے پینل نے مہاراشٹر میں سندھو درگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک (ایس ڈی سی سی بی) کے 19 بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں سب سے زیادہ 11 سیٹیں جیتیں جبکہ ایم وی اے کی قیادت والے پینل نے صرف آٹھ سیٹیں حاصل کیں۔شیوسینا کارکن سنتوش پرب پر مبینہ قاتلانہ حملے کے سلسلے میں بی جے پی کے ایم ایل اے اور شری نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے کی پیشگی ضمانت کی درخواست کل منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ مسٹر رانے کی قیادت کے باوجود سدھیندر سہکار پینل کو 11 سیٹیں ملیں اور ایم وی اے کی قیادت والی سہکار سمردھی پینل کو صرف آٹھ سیٹیں ملیں۔ انتخابی نتائج کا اعلان جمعہ کی دوپہر کنک ولی میں کیا گیا۔بی جے پی کے سابق ضلع صدر مسٹر رانے کی قیادت والے پینل میں کوآپریٹیو سوسائٹی حلقہ سے اتل کالسیکر جیت گئے لیکن بی جے پی کے موجودہ ضلع صدر راجن تیلی الیکشن ہار گئے جبکہ ایم وی اے کی قیادت والے پینل میں ایم ایل اے ویبھو نائک کے بھائی سوشانت نائک نے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن ایس ڈی سی سی بی کے موجودہ صدر ستیش ساونت اپنے حلقے سے جیتنے میں ناکام رہے۔

Related Articles