نائیڈو نے عید میلاد النبی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد پیش کی

نئی دہلی ، اکتوبر۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت عید میلاالنبی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دی ہے۔پیر کو عید میلاد النبی کے موقع پر یہاں جاری کردہ ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم آہنگی ، رواداری اور آفاقی بھائی چارے کا راستہ دکھایا۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ میں تمام اہل وطن کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر عیدمیلاد النبی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت محمد نے بنی نوع انسان کو ہمدردی ، رواداری اور عالمگیر بھائی چارے کا عظیم راستہ دکھایا۔ میری خواہش ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لازوال پیغام ایک انصاف پسند ، ہمدرد اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرتا رہے۔

Related Articles