نائب صدر نے سوامی وویکانند کو سلام کیا
نئی دہلی، ستمبر, نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سوامی وویکانند کو سلام کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ انسانیت سے متعلق رہیں گے۔ہفتہ کو جاری ایک پیغام میں جناب نائیڈو نے کہا کہ سوامی وویکانند کے خیالات اور ان کا پیغام آج بھی اہم ہے۔ انسانیت کو ان کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔نائب صدر جمہوریہ نے اپنے ٹویٹ میں سوامی وویکانند کے قول ’’مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسے مذہب سے ہوں جس نے دنیا کو رواداری اور عالمی قبولیت کا سبق سکھایا ہے۔ میرا تعلق ایک ایسے ملک سے ہے جس نے تمام مذاہب اور تمام ممالک کے ستائے ہوئے لوگوں کو پناہ دی ‘‘ کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر 1893 کو سوامی وویکانند نے شکاگو میں عالمی مذہبی پارلیمنٹ میں دنیا کو ہندوستان کی لبرل روحانیت اور ثقافت سے متعارف کرایا۔ سوامی جی کے خیالات آج دنیا کے لیے زیادہ متعلقہ ہیں۔