نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے سرکردہ مجاہد آزادی الوری سیتاراماراجو کے پیدائش کے مقام کا دورہ کیا

حیدرآباد اپریل ۔نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے پنڈرنگی گاوں میں سرکردہ مجاہد آزادی الوری سیتاراماراجو کے پیدائش کے مقام کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر الوری کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور کہا کہ یہ ان کی زندگی کا یادگار دن ہے۔نائیڈو نے کہاکہ وہ اپنے اسکول کے زمانہ سے ہی الوری سیتاراما راجو کے کٹر حامی رہے ہیں۔سیتاراماراجو کی عظیم قربانی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ برطانوی سلطنت سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔ان کا یقین،عہد،بے لوث لگن اور سنجیدگی غیر متزلزل تھی کیونکہ انہوں نے انگریزوں کی ناانصافی کے خلاف لڑائی لڑنے قبائلیوں کو متحرک کیا تھا۔بعدازاں نائیڈو نے فیس بک پر اپنی تحریر میں تجویز پیش کی کہ چونکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو جشن منارہا ہے، ہمیں ہمارے مجاہدین آزادی کی کئی قربانیوں کو یاد کرنا چاہئے اور ان کے حب الوطنی کے جوش سے جذبہ حاصل کرنا چاہئے۔

Related Articles