میں گاندھیائی ہوں، تشدد کا جواب عدم تشدد سے دوں گا: دگ وجے

بھوپال، نومبر۔کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے رامیشور شرما کو ان کے بیان پر چیلنج کیا۔مسٹر سنگھ نے مسٹر شرما کے بیان کا ویڈیو پوسٹ کرکے یہ وارننگ دی ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ میں ایک کانگریسی ہوں جس میں طاقت ہوتو میرے گھٹنے توڑدے۔ میں گاندھیائی ہوں۔ میں تشدد کا جواب عدم تشدد سے دوں گا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ 24 نومبر کو میں مہاتما گاندھی کی مورتی سے رامیشور شرما کے گھر جاؤں گا۔ میں اس کے گھر جاؤں گا اور ایک گھنٹہ تک رام دھن کروں گا تاکہ پربھو اسے اچھی سمجھ دیں۔بھوپال میں مسٹر شرما کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کانگریسیوں کو خبردار کیا تھا۔

Related Articles