میئر اوسلو ریمنڈ جوہانسن کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا شکار ہوگئے

اوسلو ،دسمبر۔ اوسلو کے میئرریمنڈ جوہانسن میں اومی کرون وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نارویجن میڈیا کے مطابق جمعہ کو اوسلو کے میئر ریمنڈ جوہانسن (لیبر پارٹی) کوتصدیق موصول ہوئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے اومی کرون قسم سے متاثر ہیں۔سٹی کونسل کی سیکرٹری کائیا اسٹوروک نے کہا کہ میئراوسلوکورونا پازیٹو ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں اور وہ تنہائی میں رہ کرسٹی کونسل لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ میئر اوسلو نے فیس بک کے ذریعہ جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔سٹی کونسل کی سیکرٹری کائیا اسٹوروک نے تمام قریبی رابطوں کو مطلع کیااورکہا کہ وہ اومی کرون انفیکشن کے کنٹرول کے موجودہ اصولوں پر عمل کریں جو عام وبا سے مختلف اور سخت ہیں۔ اسٹوروک کا کہناہے کہ میرے پاس کوئی ایسی انفارمیشن نہیں ہے جس سے یہ بتایا جا سکے کہ میئر اوسلوکی وجہ سے کتنے لوگ قرنطینہ میں جاچکے ہیں۔ اوسلو کے میئر ریمنڈ جوہانسن نیاپنے فیس بک پیج کے ذریعے اطلاع دی کہ میں نے بدھ کی رات سردی کی علامات ظاہرہونے کے بعد فوری ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، اس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میونسپلٹی نیان صحافیوں کو مطلع کیا جو منگل 7 دسمبر کو پریس کانفرنس میں موجود تھے۔انہوں نے کہاسٹی کونسل کاایک ملازم بھی متاثر ہے لیکن اس کے علاوہ باقی سب کیمنفی ٹیسٹ آئے ہیں۔ اوسلو میئر ریمنڈ جوہانسن نے کہا میں کافی اچھی حالت میں ہوں اورجن سے میں ملا ہوں انہیں بھی مطلع کر دیا گیا ہیاورمنگل کی رات سے میں قرنطینہ میں ہوں، یاد رہے کہ اوسلو کیمیئر ریمنڈ جوہانسن نے 7 دسمبر کو اومی کرون وائرس کی قسم کے پھیلاؤ کو روکنیکے لیے کورونا اقدامات پر پریس کانفرنس کی تھی ،اس پریس کانفرنس کے بعد وہ خود بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

Related Articles