مہیندر ناتھ پانڈے کورونا سے متاثر،اسپتال میں داخل

نئی دہلی، جنوری۔ بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے کو کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اترپردیش میں چندولی سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پانڈے کو پچھلے تین دن سے بخار،سری ،کھانسی ،گلا کراب اور سینے میں درد کی شکایت تھی۔آج صبح انہیں غازی آباد کے یشودا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں ایمرجنسی میں داخل کرایا گیا اور سبھی ٹیسٹ کئے گئے۔اسپتال میں ڈاکٹر پانڈے کا کووڈ کےلئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو پازیٹو آیا اس کے فوراً بعد ان کا سیمپل آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کےلئے بھیج دیا گیا اور وہ بھی پازیٹو آیا ہے۔ اس کی اطلاع اسپتال انتطامیہ کے ذریعہ چیف میڈیکل افسر غازی آباد دفتر میں دے دی گئی ہے۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انوج اگروال نے بتایا کہ کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ وہ کووڈ آئیسولیشن وارڈ میں ہی داخل ہیں اور ان کا علاج ریسپیریٹری اور کریٹیکل کیئر ٹیم کررہی ہے۔

Related Articles