مہومیں 30 جوان کورونا سے متاثر پائے گئے: نروتم
بھوپال ، ستمبر۔مدھیہ پردیش میں آج کورونا کے 36 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 30 اندور ضلع میں واقع ملٹری ایریا مہو سے ہیں ۔ مہو میں فوج کے 30 جوان متاثر پائے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ اور ریاستی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ مہو ملٹری ایریا کے 30 جوان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جو حال ہی میں راجستھان سے واپس آئے ہیں ۔ ان سب کو مہو میں ہی ایک الگ جگہ پررکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان 30 کیسزسمیت ریاست میں کورونا کے 36 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ مہومیں بیک وقت 30 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی انفیکشن کی شرح بڑھ کر 0.05 فیصد ہو گئی ہے ۔ کل دس مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے تھے اور شفایابی شرح 98.70 فیصد ہو گئی ہے۔ ریاست میں اوسطا یومیہ 60 ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 100 کے قریب ہے۔