مہاگٹھ بندھن نے بہار میں بدعنوانی، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مزاحمتی مارچ نکالا

پٹنہ، اگست۔بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن نے بدعنوانی، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف آج پٹنہ سمیت ریاست میں مزاحمتی مارچ نکالا۔پٹنہ کے شگونا موڑ سے اتوار کو قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی قیادت میں ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ مارچ میں پارٹی ایم ایل اے، ایم ایل سی، ایم پی اور لیڈروں کے ساتھ بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ مارچ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ڈاک بنگلہ چوراہا تک گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیجسلیچر پارٹی لیڈر رابڑی دیوی اور ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو بھی مارچ میں شامل ہوئے۔ مرکز میں نریندر مودی اور بہار کی نتیش حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر مسٹر یادو نے کہا کہ ملک بدعنوانی، مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ بہار کے کسان سیلاب اور خشک سالی سے تنگ آچکے ہیں۔ اسی وجہ سے آر جے ڈی نے مفاد عامہ کے مسائل پر عوام کی آواز اٹھانے کے لیے آج ایک احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا ہے۔

Related Articles