مہاراشٹر کے سابق ایم پی بی آر ایس میں شامل

حیدرآباد، مارچ ۔ مہاراشٹر کے سینئر سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ ہری باؤ راٹھور نے، جو عام آدمی پارٹی کے مہاراشٹر ریاستی نائب صدر کے طور پر کام کر رہے تھے، اے اے پی کی پرائمری ممبر شپ سے استعفیٰ دیکر یہاں پارٹی کے قومی صدر اور وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی موجودگی میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ مہاراشٹر سے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت دن بہ دن زور پکڑ رہی ہے۔بی آر ایس سپریمو کے سی آر کا وژن اور پارٹی کی پالیسیاں مہاراشٹر کے کئی سینئر سیاسی لیڈروں کو پارٹی میں راغب کر رہی ہیں۔پارٹی نے ہفتہ کی رات یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ مسٹر راٹھور کے ساتھ مہاراشٹر کے کچھ اور سینئر لیڈروں نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی جن میں سندیپ کراپے (سابق نائب صدر زیڈ، پی چندرپور)، ببن نکوڈے (نگر سیوک گونڈپیپری اور بی جے پی کے تعلقہ صدر)، فیروز خان (شیوسینا تعلقہ کوآرڈینیٹر) اور شیلیش سنگھ بائیس (بی جے پی لیڈر) شامل ہیں۔لیڈروں نے کہا کہ وہ اپنی ریاست میں پارٹی کو وسعت دینے کی کوشش کریں گے اور پارٹی کے نظریہ لوگوں کو سمجھائیں گے۔تین دن پہلے پارٹی نے مہاراشٹر کے لیے چھ ڈویژنل کوآرڈینیٹر مقرر کیے تھے۔

Related Articles