مہاراشٹر کے جیک واڑی ڈیم میں پانی کی سطح 72 فیصد سے تجاوز کر گئی

اورنگ آباد، جولائی۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن میں جیک واڑی ڈیم کی پانی کی سطح پیر کی صبح تک اپنی پوری صلاحیت کے 72.61 فیصد تک پہنچ گئی جو پچھلے سال 35.48 فیصد تھی۔اس سال بارشوں کے آغاز سے پہلے ڈیم 32 فیصد بھر گیا تھا۔ کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی اے ڈی) کے مطابق، ناسک اور احمد نگر اضلاع میں اپ اسٹریم ڈیموں سے 45,892 کیوسس فی سیکنڈ پانی چھوڑنے کی وجہ سے ڈیم کی سطح 72 فیصد بھر گئی ہے۔اس دوران مراٹھواڑہ کے کچھ اضلاع میں دو دن کے وقفے کے بعد اتوار کو بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں کونکن اور ودربھ میں زیادہ تر مقامات پر، وسطی مہاراشٹر کے کئی مقامات پر اور مراٹھواڑہ میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Articles