مہاراشٹر میں کورونا کے 2040 نئے معاملے

ممبئی، اگست۔مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 2040 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا کہ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 80,70,258 ہو گئی ہے، جب کہ ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 1,48,161 ہو گئی ہے۔ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ اس عرصے کے دوران ریاست میں 2048 لوگ صحتیاب ہوئے اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 11,847 مریض زیر علاج ہیں۔اس دوران مراٹھواڑہ خطہ میں 79 نئے معاملے درج ہوئے، جن میں لاتور ضلع میں 28، اورنگ آباد (08)، عثمان آباد (19)، جالنا (7)، بیڈ (9)، ناندیڑ (5) اور پربھنی (2) اور ہنگولی ضلع میں ایک معاملہ شامل ہیں۔

Related Articles