مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت
ممبئی، اگست۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1,847 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے سات مریضوں کی موت ہوئی۔محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 80,64,366 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,157 ہو گئی ہے۔اس دوران ریاست میں 1,840 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی گئی۔ اس کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 79,04,320 ہوگئی۔ ریاست میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.01 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔ اس وقت 11,889 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔