مہاراشٹر: بجلی کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی تین روزہ ہڑتال شروع

ممبئی، جنوری۔مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کی مختلف ٹریڈ یونینوں کے 80 ہزار سے زیادہ ملازمین نے نجکاری اور بجلی کی تقسیم میں اڈانی ٹرانسمیشن لمیٹڈ کے داخلے کی مخالفت کرنے کے لیے منگل کی نصف شب سے تین روزہ ہڑتال شروع کر دی ہے۔سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 80 ہزار سے زائد مزدوروں پر مشتمل 31 یونینیں جن میں کنٹریکٹ ورکرز بھی شامل ہیں، حکومت کے نجکاری کے اقدام کی مخالفت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی مارکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ (مہاوترن) نے یونینوں کے ملازمین کی 72 گھنٹے کی ہڑتال کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

Related Articles