مویشی اسمگلنگ :بنگلہ فلموں کے سپر اسٹار اور ممبر پارلیمنٹ دیو سی بی آئی کے دفتر میں

کلکتہ فروری. بنگلہ فلموںکے اداکار اور ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دیو عرف دیپک ادھیکاری مویشی اسمگلنگ معاملے میں آج صبح سی بی آئی کے دفتر نظام پلس میں پیش ہوئے ۔ اس سے پہلے 9 فروری کو سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیو کو مویشیوں کی اسمگلنگ کیس میں نوٹس بھیجا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مویشی اسمگلر انعام الحق اور ادالار دیو کے درمیان روابط ہیں۔ سی بی آئی نے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے بنگلہ فلموں کے سپراسٹار کو طلب کیاتھا۔تاہم سی بی آئی کے نوٹس میں سمن کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔ ذرائع کے مطابق مویشیوں کی اسمگلنگ کیس میں ایک سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کے دوران ترنمول کے ارکان پارلیمنٹ اور اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق انعام الحق نے چند سال قبل کچھ تحائف بھیجے تھے۔سی بی آئی اس بات کو جاننا چاہتی ہے کہ انعام الحق اور دیو کے درمیان تعلقات کی نوعیت کیا ہے اور تحفہ میں کیا دیا گیا ہے ۔کیا دیو اور انعام الحق کے درمیان مالی لین دین ہے ۔اس کی بھی جانچ کی جائے گی ۔اس دوران دیو کے علاوہ سی بی آئی نے ترنمول لیڈر انوبرتو منڈل کو بھی ایک سے زیادہ مرتبہ طلب کرچکی ہے۔ اگرچہ انہوں نے سمن سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ۔اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے الزام عاید کیا ہے کہ انوبرتو منڈل اور انعام الحق کے درمیان کاروباری تعلقات ہیں ۔

Related Articles