موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ہائیڈروجن سے جیٹ انجن چلانے کا کامیاب تجربہ

لندن،دسمبر۔ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ہائیڈروجن سے جیٹ انجن چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ آزمائش کے لیے رولز رائش کاتبدیل شدہ انجن استعمال ہوا جب کہ ماہرین نے اقدام فضائی سفر میں ایک نیا سنگِ میل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر کاربن اخراج میں کمی لانے کے لیے رولز رائس کے انجینئروں نے ہائیڈروجن سے چلنے والے جیٹ انجن کی کامیاب تجربہ کرلیا۔ آزمائش میں استعمال کیا گیا انجن تبدیل شدہ رولز رائس اے ای2100اے تھا جس کو پانی سے حاصل کی گئی ہائیڈروجن اور قابلِ تجدید توانائی کا استعمال کرتے ہوئے چلایا گیا۔ اس ٹیکنالوجی میں ابھی بھی کچھ ایسے سقم موجود ہیں جن کو اس ٹیکنالوجی کے باقاعدہ جہازوں میں استعمال سے قبل دور کیا جانا ہے۔ تاہم یہ آزمائش دنیا کے پہلے ہائیڈروجن سے چلنے والے انجن کی آزمائش ہے جس کو فضائی سفر میں ایک نیا سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔اس انجن کو اورکنے جزائر میں قائم یورپی مرین انرجی سینٹر میں بنائی گئی ہائیڈروجن کا استعمال کرتے ہوئے کم رفتار پر چلایا گیا۔رولز رائس کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر گریزیا وِٹاڈِینی کے مطابق ہائیڈروجن کی یہ کامیاب آزمائش ایک دلچسپ سنگِ میل ہے۔ ہم لوگ ہائیڈروجن کی مدد سے صفر کاربن کے ممکنات کو دریافت کرنے کے لیے اپنی حدود کو آگے دھکیل ہرے ہیں جو مستقبل کے فضائی سفر کو نئی شکل دینے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

Related Articles