موزمبیق کی بدامنی میں پھنسی ہوئی 6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے نکلنے کی کوشش: پوری

نئی دہلی، فروری ۔ مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو لوک سبھا میں بتایا کہ بدامنی اور دہشت گردی سے متاثرہ افریقی ملک موزمبیق میں ہندوستانی پٹرولیم کمپنیوں کی 6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کو بچانے کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ .وقفہ سوالات کے دوران موزمبیق میں ہندوستان کی 6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا وہاں ہماری سرمایہ کاری سے پہلے کی صورتحال کی بہ نسبت غیرمعمولی صرتحال ہے، جو کسی بھی متعلقہ فریق کے کنٹرول سے باہر ہے۔ ہندوستانی پٹرولیم کمپنیوں نے ایک بین الاقوامی پارٹنر کمپنی (ٹوٹل، فرانس) کے ساتھ مل کر موزمبیق میں سرمایہ کاری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے حالات کو پریشان کن کہنا کافی نہیں ہے، یہ اس سے بھی بدتر ہے۔ حالات متعلقہ فریقوں کے کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں وہاں دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی 6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا راستہ تلاش کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں سے بات چیت جاری ہے۔ خیال رہے کہ ٹوٹل کی قیادت میں ہندوستانی کمپنیوں او وی ایل اور انڈین آئل نے موزمبیق میں ایک پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اس منصوبے سے سالانہ 01.29 ملین ٹن ایل این جی گیس پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لیکن وہاں بدامنی اور اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس آئی ایس ) کے دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ سے منصوبوں پر کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

Related Articles