مودی 2024 میں بھی وزیر اعظم بنیں گے: ہیمنت

ممبئی، فروری۔ انڈیا اگینٹس کرپشن (آئی اے سی) کے قومی صدر ہیمنت پاٹل نے ہفتہ کو یہاں دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی صاف ستھری اور بے لوث، شفاف حکومت کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی سال 2024 میں بھی وزیر اعظم بنیں گے۔مسٹر پاٹل نے کانگریس لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ مسٹر مودی کی قیادت پر سوال اٹھانے والے اپنی (کانگریس) حکومتوں کے ذریعہ کئے گئے کاموں کا حساب ہم وطنوں کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے مسٹر مودی پر جو کہ عالمی سطح پر ہندوستان کی مضبوط قیادت کی پہچان ہے، پر لگائے گئے ذاتی الزامات افسوسناک ہیں۔مسٹر پاٹل نے کہا کہ مسٹر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کو اس کی اصلی جگہ اور چہرہ دکھایا، اس طرح کانگریس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ جو کام کانگریس عوام کے لیے 60 سال میں نہیں کرسکی، مودی نے آٹھ سالوں میں کر دکھایا۔آئی اے سی کے چیئرمین نے کہاکہ مسٹر مودی نے کبھی بھی اپنے اور پارٹی کے مفاد کا خیال نہیں رکھا، وہ بے لوث ہو کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ ملک کے لیے ان کی قربانیوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ ملک کے لیے کانگریس کی قربانیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے زور دیا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ہونے والی بدعنوانی کے تناظر میں ‘وائٹ پیپر’ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لئے سیاسی قیادت کا صنعتکاروں سےتعلقات برا نہیں ہے۔ تاہم، اس کا فائدہ اٹھانا اور ہنڈنبرگ ریسرچ کے ذریعہ لگائے گئے الزامات میں براہ راست وزیر اعظم کو گھسیٹنا مناسب نہیں ہے۔ مسٹر پاٹل نے کہا کہ اپوزیشن ‘مودی-اڈانی بھائی بھائی’ کے نعرے لگا کر وزیر اعظم کی تقریر میں خلل ڈال رہی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں توہین کی گئی۔

Related Articles