مودی کل اجین میں، شری مہاکال لوک ملک کو وقف کریں گے
اجین، اکتوبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی کل مدھیہ پردیش کے اجین میں شری مہاکالیشور مندر دھام کمپلیکس میں نو تعمیر شدہ عظیم الشان مہاکال کوریڈور ‘شری مہاکال لوک’ کا افتتاح کریں گے۔مسٹرمودی کل شام 6 بجے اس عظیم الشان کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سمیت کابینہ کے کئی ارکان اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیدار موجود ہوں گے۔اس سے پہلے اس نو تعمیر شدہ کمپلیکس کے افتتاح کے لیے اجین شہر کومکمل طور پر سجاکر تیارکیاگیا۔ اجین سمیت ریاست بھر کے اہم مندروں کو بھی شاندارطریقے سے سجایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مسٹرچوہان نے شری مہاکال لوک کے افتتاح سے قبل ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ افتتاح کے لیے سبھی مدعوہیں، لیکن چونکہ یہاں ایک دن میں ہر کوئی نہیں آسکتا، اس لیے لوگ اپنے گاؤں شہر کے مندروں اور اپنے گھروں میں شام پانچ بجے سے دیپک جلائیں۔ بھجن-کیرتن، پوجا-ارچن کریں۔