مودی کا استقبال آچاریہ دیوورت اور پٹیل نے کیا

احمد آباد، اگست۔وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہفتہ کو احمد آباد پہنچے۔مسٹر مودی کا آج احمد آباد ہوائی اڈے پر پہنچنے پر گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی صدر سی آر۔ پاٹل، وزیر مملکت برائے داخلہ اور محصول ہرش سنگھوی، تعاون اور سڑک اور عمارت کے وزیر مملکت جگدیش وشوکرما، چیف سکریٹری پنکج کمار، چیف منسٹر کے چیف پرنسپل سکریٹری کے۔ کیلاش ناتھن، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آشیش بھاٹیہ اور سینئر افسران نے بھی ان کا استقبال کیا۔مسٹر مودی ہفتہ کی شام احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ پر منعقد ہونے والے ‘کھادی اتسو’ پروگرام کی صدارت کریں گے۔ وہ اتوار کی صبح کچھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کچھ سے واپس آنے کے بعد وہ اتوار کی دوپہر گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ماروتی سوزوکی موٹر کارپوریشن کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور شام کو نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Related Articles