مودی نے ہلدوانی پہنچ کر 23 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

نینی تال، دسمبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں 17,547 کروڑ روپے کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔مسٹر مودی نے ہلدوانی میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل مسٹر مودی دوپہر 1.45 بجے ہلدوانی پہنچے اور وہاں سے سیدھے ایم بی کالج گراؤنڈ گئے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور ان کی وزراء کونسل کے ارکان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ مسٹر مودی کا استقبال کرنے والوں میں سابق مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک، سابق وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت، تیرتھ سنگھ راوت، وجے بہوگنا، پارٹی انچارج دشینت، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، ایم پی رانی راج لکشمی، اجے ٹمٹا ، کابینی وزیر یتیشورانند، وشن سنگھ چوفال اور سبودھ انیال بھی موجود تھے۔مجمع سے خطاب کرنے سے پہلے وزیر اعظم نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ریاست میں بنیادی اقتصادی اور سماجی انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کے کل 23 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں سے 14,127 کروڑ روپے کی لاگت سے 17 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور 3420 کروڑ روپے کی لاگت سے چھ ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا گیا۔

Related Articles