مودی نے گوری کنڈ سے شری کیدارناتھ کے لئے روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا

کیدارناتھ دھام، اکتوبر۔وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح کوہ ہمالیہ کی گود میں اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں واقع بھگوان شیو کے پانچویں جیوترلنگ شری کیدارناتھ دھام پہنچے۔مسٹر مودی جو دو روزہ دورے پر ہیں، وزیر اعظم بننے کے بعد چھٹی بار یہاں آئے ہیں اور انہوں نے پوجا ارچنا اور رودرابھیشیک کرنے کے بعد گوری کنڈ سے دھام تک روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نے آج شری کیدارناتھ دھام میں رودرابھیشیک کرتے ہوئے سب کے سکھ اور خوشحالی کی خواہش کی اور آدیگرو شنکراچاریہ کی سمادھی استھل کا درشن کیا۔ ان کے ساتھ گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (ریٹائرڈ) اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی تھے۔اس موقع پرمسٹر مودی نے گوری کنڈ سے کیدارناتھ تک روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ 1267 کروڑ روپے کی لاگت سے 9.7 کلومیٹر کے اس روپ وے کی تعمیر سے عقیدت مندوں کو بابا کیدار کے درشن کرنے میں آسانی ہوگی۔ فی الحال گوری کنڈ سے شری کیدارناتھ پہنچنے میں عقیدت مندوں کو چھ سے سات گھنٹے لگتے ہیں۔ اس روپ وے کی تعمیر سے یہ سفر صرف نصف گھنٹہ میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد مسٹرمودی نے منداکنی آستھا پتھ اور سرسوتی آستھا پتھ جاکرترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے شری کیدارناتھ میں جاری مختلف تعمیر نو اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ مسٹردھامی نے انہیں مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے شری کیدارناتھ میں تعمیر نو کے کام میں مصروف کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر ان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر کابینی وزیر پریم چندر اگروال، ایم ایل اے شیلا رانی راوت، چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس۔ ایس سندھو، ضلع مجسٹریٹ رودرپریاگ میور دکشت، ایس پی آیوش اگروال، تیرتھ پروہت ونود شکلا، لکشمی نارائن، کبیر ناتھ اور دیگر معززین موجود تھے۔

 

Related Articles