مودی نے کانگلا نونگ پوک تھونگ کے افتتاح پر منی پور کے لوگوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، جنوری۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگلا نونگ پوک تھونگ کے افتتاح پر منی پور کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ یہ دریائے امپھال کے مشرقی کنارے پر سیر و تفریح ​​اور ثقافتی تہواروں کا ایک مقام ہے، جسے امپھال اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔منی پور کے وزیر اعلیٰ این۔ بیرن سنگھ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ "منی پور کو مبارک ہو! پوری ریاست میں امن، خوشحالی اور خوشی کا جذبہ غالب رہے۔‘‘منی پور کے لوگ کانگلا قلعہ کے مشرقی دروازے کو امن اور خوشی اور خوشحالی کا راستہ مان کر اس کی تعظیم کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سنگھ نے کہا ہے کہ کانگلا نونگ پوک تھونگ کا افتتاح ریاست کے لیے ایک عظیم ثقافتی اہمیت کا موقع ہے۔

Related Articles