مودی نے ملک کا بہت بڑا حصہ چین کے حوالے کر دیا: راہل

نئی دہلی، ستمبر۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی زمین کا ایک بڑا حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کر دیا ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، "چین نے اپریل 2020 تک جمود کو بحال کرنے کے ہندوستان کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے بغیر کسی لڑائی کے چین کو 1000 مربع کلومیٹر زمین دے دی ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ چین نے سرحد پر جمود برقرار رکھنے کی ہندوستان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کی سرحد کا جو حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کیا گیا ہے کیا وہ واپس ملے گا؟ انہوں نے کہا کہ کیا ہندوستانی حکومت بتا سکتی ہے کہ اس علاقے کو دوبارہ کیسے حاصل کیا جائے گا۔

Related Articles