مودی نے عقیدت مندوں سے امباجی میں شکتی پیٹھوں کے پرکرما تہوار میں شرکت کی اپیل کی
نئی دہلی، اپریل ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے امباجی میں شکتی پیٹھوں کے پرکرما تہوار میں عقیدت مندوں سے شرکت کرنے کی اپیل کی۔ مسٹرمودی نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس عظیم الشان رسم کا حصہ بنیں۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، گجرات کے امباجی تیرتھ دھام میں عقیدت مندوں کے لیے ایک بہت ہی مبارک موقع آیا ہے۔ آج (جمعہ) شام 7 بجے، یہاں 51 شکتی پیٹھوں کا پرکرما اتسو شروع ہو رہا ہے، جس میں ہمارے پرانوں کی دلکش پیشکش سے متعلق لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی شامل ہے۔وزیر اعظم نے کہا، میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس عظیم الشان رسم کا حصہ بنیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس پرکرما اتسو میں پرانوں کی پرکشش پیشکش سے متعلق لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو دکھایا جائے گا۔ اس کی تعمیرکا کام اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرایا ہے۔