مودی نے جھوٹ کا سہارالیا:وزیر بجلی تلنگانہ

حیدرآباد ،جولائی۔تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی نے گذشتہ روز جلسہ میں جھوٹ کا سہارالیا ہے۔انہوں نے سوریہ پیٹ ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ریاست کے فائدہ کے لئے ایک لفظ بھی نہیں بولااوروزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے پوچھے گئے سوالات کا جواب نہ دینے سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی الجھن کاشکار ہیں کیونکہ وہ ریاستوں کو لاکھوں لے رہے ہیں اور سینکڑوں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے آٹھ سالہ دور حکومت میں عوام کے ساتھ کچھ نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا نیا ایجنڈا آئندہ پارلیمانی انتخابات میں موضوع بحث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مذہبی منافرت بھڑکانے کے علاوہ ملک کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

 

Related Articles