مودی نے اروناچل اور میزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، فروری۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اروناچل پردیش اور میزورم کے 37 ویں یوم تاسیس پر لوگوں کونیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔اروناچل پردیش اور میزورم کو 20 فروری 1987 کو یونین ٹیریٹری سے ریاست کا درجہ دیا گیا۔اروناچل پردیش کو متحرک اور حب الوطنی کا مترادف قراردیتے ہوئے مسٹر مودی نے کئی شعبوں میں ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے ریاست کے لوگوں کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، میں دعا کرتا ہوں کہ اروناچل پردیش آنے والے برسوں میں ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے۔میزورم کے لوگوں کونیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میزورم اپنی قدرتی خوبصورتی، محنتی لوگوں اور بہترین میزو ثقافت کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میزورم کے لوگوں کی خواہشات آنے والے وقتوں میں پوری ہوتی رہیں۔دریں اثنا، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو پیر کو اروناچل پردیش میں 37ویں یوم ریاست کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کیے جانے والے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔ایک سرکاری بیان کے مطابق، صدر منگل کو ایٹا نگر میں اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔

Related Articles