مودی شمال مشرقی خطے میں کنیکٹیوٹی کی ترقی کو ترجیح دے رہے ہیں: سنگھ

اگرتلہ، مئی۔روڈ ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے شمال مشرقی خطہ میں رابطے کی سہولیات کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔جنرل سنگھ ریاست میں جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے تین روزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچے۔جنرل سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ مستقبل قریب میں ریاست میں طیاروں کی نقل و حرکت کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔جنرل سنگھ نے کہا، "اس وقت شہری ہوا بازی کی وزارت پروازوں کے آپریشن کو ریگولیٹ نہیں کرتی ہے۔ ایئرلائن کمپنیاں مسافروں کی تعداد کی بنیاد پر اپنے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرتی ہیں۔ تاہم، ہم علاقے میں مزید پروازوں کے آپریشن کے لئے ان کے رابطے میں ہیں۔جنرل سنگھ کو 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران ان کے تعاون کے لیے جانا جاتا ہے اور انہوں نے تب تریپورہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا، ‘میں یہاں تریپورہ کے مختلف اضلاع میں مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے آیا ہوں۔ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے علاوہ، جنرل سنگھ قومی شاہراہوں پر جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے آج شمالی تریپورہ کے لیے روانہ ہوئے اور انہوں نے انوکوٹی، دھلائی اور کھووائی اضلاع میں کام کی جگہوں کا دورہ کیا۔انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اوران کا شمالی تریپورہ میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی پروگرام رکھا گیا ہے۔

Related Articles