مودی آیوش کے تین قومی اداروں کو قوم کے نام وقف کریں گے

نئی دہلی، دسمبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو گوا کی راجدھانی پنجی میں نویں عالمی آیوروید کانگریس (ڈبلیو اے سی) میں آیوش کے تین قومی اداروں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔منگل کو یہاں اعلان کرتے ہوئے آیوش کے وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ آیوش کے تین قومی ادارے، گوا میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، غازی آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (این آئی یو ایم) اور دہلی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (این آئی ایچ) کو 11 دسمبر کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے تحقیق کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور ایک بڑی آبادی کو سستی اور معیاری آیوش خدمات فراہم کریں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے آیوش ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی، آیوش کی وزارت کے سکریٹری پدم شری ویدیا راجیش کوٹیچا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔آیوش کے وزیر نے کہا کہ آیوش کے ان تین قومی اداروں کے قیام سے آیوروید، ہومیوپیتھی اور یونانی میں یو جی ۔پی جی اور ڈاکٹریٹ کے خواہشمند طلباء کے لیے 400 اضافی نشستیں پیدا ہوں گی۔مسٹر سونووال نے بتایا کہ 9ویں عالمی آیوروید کانگریس (ڈبلیو اے سی) عالمی سطح پر 8-11 دسمبر تک گوا کی راجدھانی پنجی میں منعقد ہوگی۔ اس میں آیوش سسٹم میں موجود سائنسی، افادیت اور ممکنہ صلاحیت کو دنیا کے سامنے رکھا جائے گا۔

Related Articles