مودی اور نڈا نے اتراکھنڈ کے 21ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی

دہرادون/نئی دہلی، نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کے روزاتراکھنڈ کے 21 ویں یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہا ’’ اتراکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر ’دیو بھومی‘ کے اپنے تمام بھائیوں اوربہنوں کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ریاست نے جو ترقی کی ہے، اس سے مجھے یقین ہے کہ یہ پوری دہائی اتراکھنڈ کی ہی ہونے والی ہے ۔ اتراکھنڈ میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ اب پہاڑ کا پانی اورجوانی ، دونوں یہاں کے کام آرہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ قدرت کی گود میں بسی یہ ریاست ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن رہے ‘‘۔ مسٹر نڈا نے ٹویٹ کر کے کہا ’’روحانیت اور ثقافت کی مقدس سرزمین اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی جی کی قیادت میں ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ایشور سے ریاست کے تمام لوگوں کی خوشی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیےدعا کرتا ہوں‘‘۔

 

Related Articles