مودی اقتدار میں عوام ہی راجا ہیں:ایرانی

کانپور:دسمبر۔مرکزی کابینی وزیر اسمرتی ایرانی نے غریب کلیان کی اسکیمات کو حقیقی مستحقین تک پہنچانے میں بینکوں کی مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی غریب بینک کی دہلیز تک پہنچ سکے۔ اس سے صحیح معنوں میں مودی راج میں عوام کے ہی راجا ہونے کا احساس ہوسکا ہے۔ایرانی نے اتوار کو ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب غریب، بینک کی دہلیز نہیں عبور کرسکتا تھا لیکن مودی حکومت نے ان کے لئے اسے ممکن کردیکھایا ہے۔ اس دوران انہوں نے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے 672مستفیدین میں چیک بھی تقسیم کئے۔ ساتھ انہوں نے مستفیدین کے ساتھ بیٹھ کر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دہلی سے خطاب کئے گئے ورچول پروگرام کو بھی دیکھا۔انہوں نے سرکاری پروجکٹوں کا فائدہ حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لئے بینکوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی نے کہا کہ جو کچھ مودی حکومت میں ہورہا ہے وہ بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔آج ملک کے ہر غریب شہری کا بینک میں کھاتہ کھل سکا ہے اور انہیں سرکاری پروجکٹوں کا فائدہ ملنا ممکن ہوسکا ہے۔ایرانی نے کہا کہ ابھی تک خواتین کے 24کروڑ جن دھن کھاتے کھولے گئے ہیں۔ان میں19لاکھ کروڑ روپئے سیدھے غریبوں کے کھاتے میں بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی کی کامیابی قیادت کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔

Related Articles