مودی۔یوگی نے یوپی کو بہترحکمرانی کی ضمانت دی:نقوی

رامپور:جنوری۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر و اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش میں’ایم۔ وائی‘فیکٹر مودی ۔یوگی ہیں جو ریاست اور لوگوں کی سیکورٹی، استحکام اور بہتر حکمرانی کے ضامن ہیں۔مسٹر نقوی نے آج یہاں کے گاؤں شنکر پور میں’چوپال پر چرچا‘کےدوران کہا کہ اس’ایم۔ وائی‘ فیکٹر نے اترپردیش میں منھ بھرائی کے سیاسی کھیل کو’ جامع ترقی کی حب الوطنی کی طاقت‘ سے منہدم کیا ہے۔ اس موقع پر نقوی نے بی جے پی پنا سربراہوں، بوتھ صدور اور معروف شہریوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ اسی’ایم۔ وائی‘فیکٹر سے’تین بی’بلوائی۔باہوبلی،بےایمانی‘ کا’بردرہوڈ‘بے چین ہے اور یہ بردرہوڈ چاہتا ہے کہ اقتدار کے تحفظ سے ریاستی کی سیکورٹی کو اغوا کرلیں۔ سابقہ حکومت کے ’بلوائیوں۔باہوبلیوں۔بے ایمانوں‘ کے ظلم اور جرم کے زخم آج بھی اترپردیش کے لوگوں کے لئے دل و دماغ میں تازہ ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں اسی’ایم ۔وائی‘فیکٹر نے’بلوائیوں اور باہوبلیوں کی بکیتی سے اترپردیش کے لوگوں کو نجات دلائی ہے۔ یہی’ایم ۔وائی‘ فیکٹر سیکورٹی کے ساتھ جامع خوشحالی، اترپردیش کے لوگوں کے ترقی اور اعتماد کی گارنٹی بنا ہے۔ جسے کسی بھی حال میں کمزور نہیں پڑنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش آج فسادات اور فسادیوں سے پاک،سیکورٹی۔ بہتر حکمرانی سے لیس ہے۔ ’کپٹ اور کرپشن کی وراثت‘ اور’فسادات اور فسادیوں کی سیاست‘ پر مودی اور یوگی کے عہدنےبریک لگا یا ہے۔ یہ الیکشن ایک بار پھر’تھری بی’ بلوائی، باہوبلی۔ بے ایمانی‘بردرہوڈ کے منصوبوں پر مکمل طور سے روک لگائے گا۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ کانگریس جو کبھی ملک کی پارٹی تھی آج’محلے کی مہنگی‘ہوگئی ہے۔ اس کی اہم وجہ ’جاگیرانہ سوچ سے پُر منفی سیاست‘ ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ آج کانگریس میں ٹکٹ لینے والوں سے زیادہ ٹکٹ واپس کرنے والوں کی لائن لگی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی۔یوگی حکومت نے اترپردیش میں گذشتہ پانچ سالوں میں نظم ونسق۔بہتر سڑک ،دیگر ضروری انفرااسٹرکچر، تعلیم، کاروبار ،میڈیکل کے شعبے میں ریکارڈ کام کئے ہیں۔ کورونا وبا کے چیلنجز سے ریاست پوری مضبوطی کے ساتھ لڑا ہے۔ کروڑوں لوگوں کی ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔جہاں سال 2017 سے پہلے صرف 15میڈیکل کالج تھے وہیں اب ان کی تعداد 59ہوگئی ہے۔سال 2017 سے پہلے ریاست میں 2بین الاقوامی ائیر پورٹ تھے وہیں اب 5بین الاقوامی ائیر پورٹ ہوگئے ہیں۔ میٹرو ریل کی سہولیات جو سال 2017 سے پہلے صرف 2شہروں میں تھیں اب 5شہروں میں ہیں اور 5دیگر شہروں میں کام جاری ہے۔مسٹرنقوی نے کہا کہ جہاں سال 2017 سے پہلے ریاست میں کوئی ایمس اسپتال نہیں تھا۔ وہیں اب رائے بریلی اور گورکھپور میں ایمس قائم کئے گئے ہیں۔جہاں سال 2012تا2017 کے درمیان گنا کسانوں کو 95ہزار کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی وہیں سال 2017 کے بعد سے اب تک ریکارڈ ایک لاکھ 50ہزار کروڑ روپئے کی ادائیگی گنا کسانوں کی کی گئی ہے۔ ریاست کے گاؤں میں بھی 24گھنٹے بجلی کی فراہمی ہورہی ہے۔ 2کروڑ 55لاکھ سے زیادہ کسانوں کو کسان سمان ندھی کا فائدہ دیا گیا ہے۔ 6کروڑ 50لاکھ سے زیادہ ضرورت مندوں کو مفت طبی سہولیت فراہم کی گئی ہیں۔

Related Articles