موجودہ مانگ پورا کرنے کے لیے ریفائننگ کی گنجائش نہیں ہے : سعودی وزیر توانائی

منامہ ،مئی۔سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ مملکت 2026ء کے اختتام یا 2027ء کے آغاز تک اپنی تیل کی پیداوار بڑھا کر یومیہ 1.34 کروڑ بیرل سے زیادہ کرنے جانب گامزن ہے۔آج پیر کے روز بحرین میں توانائی سے متعلق ایک کانفرنس میں سعودی وزیر نے کہا کہ اگر منڈی کو ضرورت ہوئی تو مذکورہ سطح پر پہنچنے کے بعد اس کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ میتھین برآمد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں اور تمام پیداوار کو مقامی سطح پر استعمال کیا جائے گا۔سعودی وزیر کے مطابق موجودہ مانگ کو پورا کرنے کے لیے ریفائننگ کی گنجائش نہیں پائی جاتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقامی سطح پر توانائی کی پیداوار کو گیس اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقل کرنے سے یومیہ دس لاکھ بیرل اضافی تیل برآمد کے لیے دستیاب ہو گا۔شہزادہ عبدالعزیز نے باور کرایا کہ کویت اور سعودی عرب ایران کے ساتھ الدرہ گیس فیلڈ کا معامہ زیر بحث لانا چاہتے ہیں اس لیے کہ وہاں موجود وسائل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔سعودی وزیر کے مطابق توانائی کے سیکٹر میں ہر سطح پر پیداواری صلاحیت کا ختم ہونا ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر دنیا کو توجہ دینا چاہیے۔

Related Articles