منوج سنہا کے’پوجا پاٹ‘ پر ایس پی کو اعتراض
غازی پور:فروری۔ جموں۔ کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر و سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کےذریعہ مختلف مندروں میں کئےجارہے درشن ۔پوجن پر سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے اپنے اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے مخصوصی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔غازی پور میں ایس پی کے ضلع صدر رام دھاری یادو نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے جموں۔کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعہ ضلع کے مختلف مندروں میں کئے جارہے راشن پوجن اور سابقہ کچھ دنوں سے ضلع میں مقیم مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے قیام پر اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے مخصوص پارٹی کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر سنجیو بالیان گذشتہ ایک ہفتے سے غازی پور میں مقیم ہیں جبکہ اپنے آبائی شہر آئے جموں۔کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 25تا27 فروری کے درمیان مختلف مندروں میں پوجا پاٹ کئے ہیں۔سنہا غازی پور سے تین بار کے ایم پی اور سال 2014 میں نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر ریلی و وزیر نشریات بھی رہ چکے ہیں۔ایس پی کے اس اعتراض پر پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ سماج وادی پارٹی ہندو مخالف ہے اور اسلامک منھ بھرائی کی سیاست میں ملوث ہے۔ ایس پی حکومت بنی تو مندروں پر تالے لگا دئیے جائیں گے۔