منوج سنہا نے سری نگر میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا

سری نگر, ستمبر۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں سونہ وار علاقے میں قائم پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا۔دھر خاندان اور آئی این او ایکس کی مشترکہ کاشوں سے تیار ہونے والا اس ملٹی پلیکس سنیما ہال میں 520 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔یہ سری نگر میں اپنی نوعیت کا پہلا سنیما گھر ہے۔ اس ملٹی پلیکس میں فلمیں دیکھنے کے علاوہ کئی فوڈ کورٹس ہیں اور بچوں کے لئے بھی مختلف قسموں کا تفریحی سامان دستیاب ہے۔وادی میں نوے کی دہائی میں سنیما گھر بند ہونے کے بعد لوگوں کے لئے تفریحی وسائل محدود ہوئے تھے اور لوگ ڈش ٹی وی اور کیبل سے ہی فلمیں دیکھ رہے تھے۔وادی کشمیر میں سال 1980تک کل ملا کر ایک درجن سنیما گھر تھے تاہم ملی ٹینسی شروع ہونے کے بعد بیشترسینما ہالوں میں سیکورٹی فورسزقیام پذیر ہیں۔

 

Related Articles