منوج سنہا زخمی یاتریوں کی عیادت کے لئے سکمز پہنچے

سری نگر، جولائی ۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا شری امرناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے یاتریوں کی عیادت کے لئے ہفتے کے روز شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ پنچے۔ اس موقع پر وہ زخمی یاتریوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملے اور انہیں زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے ہر ممکن علاج کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شری امر ناتھ جی پوتر گھپا کے نزدیک گذشتہ روز پیش نآنے والے بادل پھٹنے کے افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے یاتریوں کی عیادت کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سری نگر کا دورہ کیا‘۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ زخمی یاتریوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور انہیں تاکید کی کہ انہیں زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے ہر ممکن علاج کرنے کی تاکید کی‘۔ بتادیں کہ جمعے کے روز شری امر ناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے نتیجے میں کم سے کم 15 یاتری از جان جبکہ درجنوں لاپتہ ہوئے تھے۔

Related Articles