ممتا نے سردار پٹیل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سلام کیا

کولکاتا،اکتوبر۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ پٹیل کی سالگرہ پر انھیں سلام کیا۔ محترمہ بنرجی نے ٹویٹ کیا،”ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ پر انھیں سلام پیش کیا۔“انھوں نے کہا،”ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ان کی شراکت ہمیں متاثر کرتا رہے گی۔“قابل ذکر ہے کہ سردار پٹیل کی پیدائش 31اکتوبر1857میں گجرات کے نڈیال میں ہوئی تھی۔ انھوں نے ملک کو آزادی ملنے کے بعد شروعاتی تین سال پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے طور پر کام کیا تھا۔

Related Articles