ممتا نے بابائے قوم کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
کولکتہ، اکتوبر۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مہاتما گاندھی، جنہیں پیار سے باپو بھی کہا جاتا ہے، 02 اکتوبر 1869 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ ملک میں گاندھی جینتی 2 اکتوبر کو منائی جاتی ہے، مہاتما گاندھی کو ‘فادر آف دی نیشن’ بھی کہا جاتا ہے۔محترمہ بنرجی نے ٹویٹر پر لکھاکہ "بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ مہاتما گاندھی، عدم تشدد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مثال، آج بھی دنیا کے بہت سے لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ باپو نے 1920 میں عدم تعاون کی تحریک کی قیادت کی۔ انگریزوں کے خلاف آزادی کی تحریک کی قیادت کرتے ہوئے بابائے قوم نے 1930 میں ڈانڈی نمک مارچ کے ساتھ انگریزوں کے عائد کردہ نمک ٹیکس کو چیلنج کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 1942 میں انگریزوں سے ہندوستان چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔مہاتما گاندھی نے انگریزوں کے خلاف ہندوستان کی آزادی کی تحریک کی قیادت کی تھی اور ملک کی آزادی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اقوام متحدہ بھی 2 اکتوبر کو بین الاقوامی ’یوم عدم تشدد‘ کے طور پر مناتی ہے تاکہ گاندھی کے امن اور عدم تشدد پر یقین کا احترام کیا جا سکے۔