ممتا بنرجی کا مقتول طلبا لیڈر انیس خان کے قتل کی جانچ کےلئے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان۔15دنوں میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

کلکتہ ،فروری ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مقتول طلبا لیڈر انیس خان کے قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی انکوائری ٹیم تشکیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ انکوائری کمیٹی میں ڈی جی، چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور سی آئی ڈی کے افسران پر مشتمل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ (ممتا بنرجی) نے بھی انیس کے اہل خانہ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کا یقین دلایاہے۔انیس کے اہل خانہ کو یقین دلاتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’میں جان واپس نہیں دلا سکتی ہوںیہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ میرا یقین کرو، میں جو کچھ بھی کر سکتی ہوں وہ کر و ں گی۔ حکومت غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے، انصاف ہوگا۔ میں صرف اتنا ہی وعدہ کر سکتی ہوں۔ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔جو بھی قصوروار ہےاس کو سزا ملے گی ۔ اس کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی۔ اس کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔ ‘وزیر اعلیٰ نے مزید دعویٰ کیا کہ حکمراں جماعت ترنمول کے انیس کے ساتھ کافی اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیس کے ساتھ ہماری اچھی بات چیت تھی۔ الیکشن کے دوران انیس نے بھی ہماری بہت مدد کی۔ اب کئی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ مقتول انیس خان کے دادا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ریاستی پولیس کی کسی بھی تفتیش پر بھروسہ نہیں ہے۔ مقتول طالب علم رہنما کا خاندان اب بھی سی بی آئی جانچ کے مطالبہ پر اٹل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست کی طرف سے مقرر کردہ انکوائری کمیٹی سی بی آئی کی مدد کر سکتی ہے۔خیال رہے کہ ایک دن قبل ایس پی نے ڈی ایس پی رینک کے آفیسر ےسے جانچ کرانے کا اعلان کیا تھا۔مگر یہ معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔مقتول انیس خان ایک زمانے سے سی پی آئی ایم کے طلبا تنظیم آئی ایس ایف سے وابستہ تھا اس کے بعد وہ عباس صدیقی کی جماعت آئی ایس ایف سے وابستہ ہوگئے تھے۔سوشل میڈیا پرانیس خا ن کا ایک پوسٹ وائرل ہورہا ہے جس میں انیس خان نے لکھا تھا کہ وہ ھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہونے والے ہیں ۔وہ لوگوں کی مدد اور یہاں کے عوام کےلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related Articles