ممتا بنرجی کا درگا پوجاکے موقع یکم ستمبر کو تاریخی جلوس نکالنے اور 43ہزار پوجا کمیٹیو ں کو60ہزار گرانٹ دینے کا اعلان

کلکتہ،اگست ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاست کے 43 ہزار پوجا کمیٹیوں کو 60رپے عطیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی فیس میں بھی رعایت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چوں کہ اس سال یونیسکو نے درگا پوجا کو قومے ورثے میں شامل کیا ہے اس کے جشن کے طور پر یکم ستمبر کو کلکتہ میں ایک تاریخی جلوس نکالا جائے گا۰ وزیراعلیٰ نے جلوس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر کو دوپہر 2 بجے سے جوڑا سانکو سے جلوس کا آغاز ہوگا۔پہلے تمام افراد ٹھاکر بار کے پاس جمع ہوں گے اس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا۔یہ جلوس رانی راس منی روڈ تک جائے گا۔ اس جلوس میں ہوڑہ، سالٹ لیک اور کلکتہ کے لوگ شرکت کریں گے۔ ممتا نے کہا کہ یہ مارچ تاریخی ہوگا۔انہوں نے یہ جلوس رنگ برنگی ہوگا۔ہر کوئی رنگ، رنگ برنگی چھتری، رنگ برنگے کپڑے پہنے گا۔ممتا نے کہا کہ اس سال کی پوجا کو دنیا کے سامنے تاریخی کے طور پر پیش کیا جائے ہیے۔ اس لیے منصوبہ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جلوس کو سڑک کے کنارے دیکھ سکتے ہیں۔ 15 سے 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ اس کے علاوہ ممتا نے اسکول کے طلبا سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو اس تاریخی لمحے کا گواہ بنا کر رکھنا ہے۔ لہذا میں طلباء کو شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ صرف کلکتہ ہی نہیں بلکہ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے جلوس نکالے جائیں گے۔چوں کہ اگلے سال پنچایت انتخابت ہیں اس کے پیش نظر آج دوپہر پوجا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ اس بار 43,000 پوجا کمیٹیوں کو 60,000 روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ بجلی کے بل میں بھی رعایت دی جائے گی۔ کلکتہ اور ریاستی بجلی بورڈ سے پوجا کمیٹیوں کو بجلی کے بلوں میں 60 فیصد رعایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

Related Articles