ممبئی کے رہائشیوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں: شندے

ممبئی، فروری ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے یقین دلایا ہے کہ ممبئی والوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں۔مسٹرشندے کل رات مراٹھی نیوز چینل کے زیر اہتمام ایک سیمینار سنکلپ مہاراشٹرا سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر کی سڑکوں کو گڑھے سے پاک بنانے کے لیے 6 ہزار 500 کروڑ روپے کی لاگت سے کنکریٹ سڑک کا کام جاری ہے۔ ہر جگہ تزئین کاری کا کام جاری ہے۔ ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے میٹرو کی توسیع کا کام چل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کوسٹل روڈ پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے اپنا دواخانہ کے ذریعے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔مسٹر شندے نے اس موقع پر کہا کہ ممبئی مہاراشٹر کا درالحکومت ہے۔ یہ ملک کا مالیاتی دارالحکومت بھی ہے۔ ممبئی شہرمیں نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا سے سیاح آتے ہیں۔ اس پس منظر میں مختلف ترقیاتی منصوبے نافذ کئے جا رہے ہیں۔ ممبئی گوا ہائی وے کو چوڑا کرنے کے کام میں تیزی لائی گئی ہے۔ خستہ حال عمارتوں کو منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کیا جائے گا۔ کولی برادران کی سہولت کے لیے کوسٹل روڈ کے نیوی گیشن کو بہتر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ذریعے ریلوے سمیت بنیادی سہولیات کے لیے فنڈز دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔

Related Articles