ممبئی میں بوہرہ فرقہ کی نئی اکیڈمی کاشیوسیناسربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی دورہ کیا

ممبئی ،فروری.ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی ایک نئی اکیڈمی کا افتتاح کرنے کے چند دن بعد، شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی نئے افتتاحی کیمپس کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، ادھو نے اپنے بیٹے اور ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ داؤدی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی۔بوہرہ کمیونٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں مطلع کیا گیا ہے، ’’اُدھو ٹھاکرے نے مرول میں المجامعہ توس سیفیہ عربی اکیڈمی کا دورہ کیا اور تقدس مآب سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی اور نئے کیمپس کے افتتاح پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی کے اس دورے کو ممبئی میونسپل انتخابات اور دیگر آنے والے انتخابات سے قبل کافی اہمیت دی جارہی ہے۔

Related Articles