ممبئی سمیت تھانے اور رائے گڑھ میں موسلادھاربارش ،شہریوں کو گرمی سے راحت

ممبئی ،مارچ۔عروس البلاد ممبئی میں اچانک بارش سے شہریوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے،جبکہ پڑوسی تھانے، رائے گڑھ ضلع میں بھی چندگھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق صبح سے آسمان پر بادل چھائے رہے اور پونے سات بجے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور تقریباً ساڑھے 9بجے سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہی موسلادھار بارش شروع ہوگئی جوکہ نصف گھنٹے جاری رہی۔ دفتر موسمیات کے مطابق ممبئی میں مزید گرج چمک، ہلکی سے درمیانی بارش اور 30 ​​سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی ممبئی نے کہا کہ باہر جاتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پیر کو ایک دن کی تیز دھوپ کے بعد، ممبئی میں منگل کی صبح غیر متوقع بارش ہوئی۔ گرج چمک کے ساتھ طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ممبئی، تھانے، رائے گڑھ میں ہو گی۔

Related Articles